Meri Jholi Ko Bhar Day Aye Khuda Sadqe Muhammad Ke Naat Lyrics

میری جھولی کوبھر دے اے خدا صدقے محمد کے

MARI jHOLI KO BHAR DE

میری جھولی کوبھر دے اے خدا صدقے محمد کے
گناہگاروں کا بھی کر دے بھلا صدقے محمد کے

ہمارے حال پر داتا کرم اپنا سدا رکھنا

توہی شیطان سے ایمان والوں کو بچا رکھنا

ہر اک طوفاں میں دینا آسرا صدقے محمد کے

میری جھولی کو بھر دے اے خدا صدقے محمد کے

 

سمجھتی ہے یہ دنیا اپنا ہم ایمان دے دیں گے

مگر ایمان کی خاطر ہم اپنی جان دےدیں گے

ہمیں اس آزمائش سے بچا صدقے محمد کے

میری جھولی کو بھردے اے خدا صدقے محمد کے

 

 

میری کشتی ہے طوفاں میں کنارے پر لگا دینا

میرے مولا میری ساری خطاوُں کو بھلا دینا

میرے سوئے نصیبوں کو جگا صدقے محمد کے

میری جھولی کو بھر دے اے خدا صدقے محمد کے

 

جہاں میں ہے سہاروں کو فقط تیرا سہارا ہے

نہیں ہے کوئی بھی اپنا بس اک توُ ہی ہمارا ہے

جو بچھڑے ہیں انہیں تو پھر ملا صدقے محمد کے

میری جھولی کو بھر دے اے خدا صدقے محمد کے
گناہگاروں کا بھی کر دے بھلا

More Naats On Our Website

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top