Ek Main Hi Nahi Un Paar Qurban Zamana Hai Lyrics

 اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

 اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے
جو رب دو عالم کا محبوب نرالا ہے

کل جس نے ہمیں پل سے خود پار لگانا ہے
زہرا کا وہ بابا ہے حسنین کا نانا ہے

عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر
یوں بھی کسی دن ہم نے دنیا سے تو جانا ہے

سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو کیا حیرت
بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے

گنبد پہ نگاہیں جنت کی ہوائیں ہیں
جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہانا ہے

محروم کرم اس کو رکھیے نہ سر محشر
جیسا ہے نصیر اخر سائل تو پرانا ہے

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے
اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

More Naats On Our Website

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top