Chamak Tujhse Paate Hain Sab Paane Waale Urdu Lyrics

 چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

 چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے

مدینے کے خطے خدا تجھ کو رکھے
غریبوں فقیروں کو ٹھہرانے والے

 


! تو زندہ ہے واللٌٰہ ! تو زندہ ہے واللٌٰہ 
مری چشمِ عالم سے چھپ جانے والے

حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا 
ارے ! سر کا موقع ھے او جانے والے


اب آئی شفاعت کی ساعت اب آئی
ذرا چین لے میرے گھبرانے والے

نفس دشمن ہے داؤ میں نہ آنا
کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے

More Naats On Our Website

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top