اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ ھو لاالہ الا ھو بارہ ربیع الاوّل کو وہ آیا دُرِ یتیم ماہِ نبوت مہر رسالت صاحبِ خلق عظیم نبی جی اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ ھو لاالہ الا ھو
آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار پڑھتے ہیں صلی اللّٰہ علیہ وسلم آج در و دیوار نبی جی اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ ھو لاالہ الا ھو
حامد و محمود اور محمد دو جگ کا سردار جان سے پیارا راج دُلارا رحمت کی سرکار نبی جی اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ ھو لا الہٰ الا ھو
پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول نور کا پتلا چاند سا مکھڑا حق کا پیارا رسول نبی جی اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ ھو لا الہٰ الا ھو
جبرائیل آئے جھولا جھلانے لوری دے غلمان سو جا سو جا رحمتِ عالم میں تیرے قربان نبی جی اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ ھو لا الہٰ الا ھو