Aaqa Ka Milad Aaya Naat Lyrics


Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics

چاروں طرف نور چھایا ،اَقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓم)کا میلاد آیا
خوشیوں کا پیغام لایا اَقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ) کا میلاد آیا

شمس و قمر اور تارے کیوں نہ ہوں خوش آج سارے
اُن سے ہی تو نور پایا آقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ) کا میلاد آیا

خوشیاں مناتے ہیں وہی دھومیں مچاتے ہیں وہی
جن پر ہوا ان کا سایہ آقا کا میلاد آیا

ہے شاد ہر ایک مسلمان کرتا ہے گھر گھر میں چراغاں
گلیوں کو بھی جگمگایا آقا(صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ) کا میلاد آیا

مختارِ کُل مانے جو انہیں،نوری بشر جانیں جو انہیں
نعرہ اسی نے لگایا آقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ)کا میلاد آیا

جو آج محفل میں آئے ،من کی مرادیں وہ پائے
سب پر کرم ہو خدایا اَقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ)کا میلاد آیا

غوث الورٰی اور داتا نے میرے رضا اور خواجہ نے
سب نے ہے دن یہ منایا آقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ)کا میلاد آیا

نعتِ نبی تم سناؤ ،عشقِ نبی کو بڑھاؤ
ہم کو رضا نے سیکھایا آقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ) کا میلاد آیا

جس کو شجر جانتے ہیں ،کہنا حجر مانتے ہیں
ایسا نبی ہم نے ہے پایا آقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ) کا میلاد آیا

دل جگمگانے لگے ہیں ،سب مسکرانے لگے ہیں
اِک کیف سا آج چھایا آقا (صٓلّٓی اللّٰہ عٓلٓیّہِ وٓسٓلٓمّ) کا میلاد آیا

More Naats On Our Websites

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top