Wo Jiske Liye Mehfil-e-Konain Lyrics in Urdu

Wo Jiske Liye Mehfil-e-Konain Lyrics in Urdu

وہ جس کے لیے محفل قونین سجی ھے
فردوس بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے
وہ ہاشمی مکی مدنی العربی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

احمد ہے محمد ہے وہی ختمِ رُسل ہے
مخدوم و مربیٰ ہے وہی والیٔ کل ہے
اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

اللہ کا فرمان الم نشرح لک صدرک
منسوب ہے جس سے ورفعنالک ذکرک
جس ذات کا قرآن میں بھی ذکرِ جلی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

والشمس الضحیٰ چہرءانور کی جھلک ہے
والیل سجی گیسوئے حضرت کی لچک ہے
عالم کو ضیاء جس کے وسیلے سے ملی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

 

کسی درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت
پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت
وہ محسن و غم خوار ہمارا ہی نبی ہے
وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

Famous Naats

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top