Kabhi Mayoos Mat Hona Lyrics – Inspirational Naat

کبھی مایوس مت ہونا

امیدوں کے سمندر میں

طلاطم آتے رہتے ہیں

ںسفینےڈوبتے بھی ہیں

سفر لیکن نہیں رکتا
مسافر ٹوٹ جاتے ہیں

مگر ملاح نہیں تھکتا
سفر طے ہو کے رہتا ہے

کبھی مایوس مت ہونا
اندھیرا کتنا گہرا ہو

کبھی مایوس مت ہونا
خدا واقف ہے ناظر بھی

خدا ظاہر ہے باطن بھی
وہی ہے حال سے واقف
وہی سینوں کے اندر بھی
مصیبت کے اندھیروں میں

تمہیں گرنے نہیں دیگا
کبھی مایوس مت ہونا

 کبھی مایوس مت ہونا
اندھیرا کتنا گہرا ہو

کبھی تم مانگ کر دیکھو
تمھاری آنکھ کے آنسو
یونہی ڈھلنے نہیں دیگا
تمھاری آس کی گاگر

کبھی گرنے نہیں دیگا
ہوا کتنی مخالف ہو
تمہیں مڑنے نہیں دیگا
کبھی مایوس مت ہونا

وہاں انصاف کی چکی
ذرا دھیرے سے چلتی ہے
مگر چکی کے پاٹوں میں
بہت باریک پستا ہے

تمہارے ایک کا بدلہ
وہاں ستر سے زیادہ ہے
نیت تلتی ہے پلڑوں میں
کبھی وہاں مایوس مت انا

کبھی مایوس مت ہونا 

اندھیرا کتنا گہرا ہو

Famous Naats

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top