Sayed Nay Karbala Main Waday Nibha Diye Hain Lyrics


Sayed Nay Karbala Main Waday Nibha Diye Hain Lyrics

 سید نے کربلا میں وعدے نبھا دیے ہیں
دین محمدی کے گلشن کھلا دیے ہیں

بولے حسین مولا تیری رضا کی خاطر
ایک ایک کر کے میں نے ہیرے لٹا دیے ہیں

دین نبی پہ واری اکبر نے بھی جوانی
عباس نے بھی اپنے بازو کٹا دیے ہیں

زینب کے باغ میں بھی دو پھول تھے مہکتے
زینب نے وہ بھی دونوں راہ خدا دیے ہیں

زہراء کے ناز پالے پھولوں پہ سونے والے
کربل کی خاک میں وہ ہیرے لٹا دیے ہیں

اک بچ گیا بھا غنچہ اس کو بھی پیش کر کے
سید نے جھاڑ کے یوں دامن دکھا دیے ہیں

شبیر کی ہی ایسی پر درد داستاں ہے
دل پتھروں کے واللہ جس نے ہلا دیے ہیں

بخشش ہے اس کی لازم سید کے غم میں حافظ
دو چار آنسو رو کر جس نے بہا دیے ہیں

More Naats On Our Website

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top